اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسن فیروز آبادی نےکہا کہ اس طرح کی فوجی مشقیں دشمن کے سامنے ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور تسلط کا مظاہرہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے سپاہ پاسداران کی مجوزہ میزائل مشقوں کے بارے میں کہا کہ یہ مشقیں تربیت، تحقیق، جانچ پڑتال اور نئے ہتھیاروں کی آزمائش اور ان کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کی غرض سے انجام دی جاتی ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ان مشقوں کا ایک اہم مقصد مختلف ہتھیاروں اور ان میں استعمال ہونے والے مواد کا جائزہ لینا ہوتا ہے اور چند ایک ماہ کے بعد اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائل مشقیں رواں ماہ کے آخر میں انجام دی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169